ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پنجاب حکومت کا پرائس کنٹرول اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

  پنجاب حکومت کا پرائس کنٹرول اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (قذافی بٹ)  پنجاب حکومت کا صوبے میں پرائس کنٹرول اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ، اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ ہر ضلع کی انتظامیہ کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر دالوں کی قیمتوں پر نظرثانی کرے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے اجلاس میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی، قیمتوں اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں پرائس کنٹرول اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

  صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی آئندہ 10 روز تک اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اپنا کام مکمل کرلے گی، بعض علاقوں میں اشیاء ضروریہ کی سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، وفاقی حکومت کی کمیٹی چینی کی جو قیمت طے کرے گی پنجاب میں اس پر پوری طرح عملدرآمد کرایا جائے گا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم کا کہنا ہے کہ  حکومت نے تعمیراتی شعبہ کو تاریخی پیکج دیا، خصوصی سپشل زونز اور دیگر شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے، محرم کے لیے ایس او پیز بنا دیئے جن پر عملدرآمد کروایا جائے گا ،امید ہے یوم علی کی طرح محرم بھی ٹھیک گزر جائیں گے۔

واضح رہے کہ 12 نومبر 2019 کو بھی پنجاب حکومت نے گراں فروشی کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول اتھارٹی بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرائس کنٹرول اتھارٹی کے قیام کیلئے مسودہ قانون تیار کرلیاگیا اور اس اتھارٹی میں زراعت، خوراک کے محکمو ں کے نمائندوں کے علاوہ ماہرین شامل ہونگے ، مسودے میں گرانفروشی سے باز نہ آنے پر سخت سزا دینے کی بھی تجویز کی گئی ہے،گرانفروشی میں حکومتی اہلکاروں کے ملوث ہونے اور ثابت ہونے پرا نہیں بھی سزا دینے کی تجویز دی گئی ہے.

Sughra Afzal

Content Writer