سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان انتقال کر گئے

 سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان انتقال کر گئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

روئیداد خان کی نمازِ جنازہ بعد از نمازِ ظہر اسلام آباد میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں ایچ الیون قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔روئیداد خان 28 ستمبر 1923ء کو مردان کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے، وہ پاکستان کے سب سے سینئر بیوروکریٹ تھے، ان کی عمر 100 سال تھی، انہوں نے 1949ء میں سول سروس جوائن کی تھی۔انہوں نے 5 صدور اور 3 وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا، انہوں نے بطور چیف سیکرٹری سندھ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی، سیکرٹری وزارت سیاحت اور سیکرٹری وزارت لیبر بھی خدمات انجام دیں۔

اس کے علاوہ سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری جنرل وزارت داخلہ، وفاقی وزیر برائے احتساب اور وزیراعظم و صدر پاکستان کے مشیر بھی رہے۔وہ 1971ء میں جنرل یحییٰٰ خان کے دور میں سیکرٹری اطلاعات تھے، ان کی خود نوشت 1997ء میں شائع ہوئی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer