ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب؛ خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق

سعودی عرب؛ خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے شہر ریاض میں ٹریفک حادثے میں چار پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔ 

سعودی عرب کے شہر ریاض خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، حادثے میں چار پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا، چاروں ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔ 

 جاں بحق ہونے والوں  محمد طارق ، محمد رمضان، عبدلشکور ، اسد علی شامل ہے ۔ سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے لواحقین کی میتوں کو واپس بھیجنے کے لئے کاغذی کارروائی مکمل کر لی گئی۔ 

 حادثے میں زخمی ہونے والا محمد نواز سعودی عرب الریاض اسپتال میں زیر علاج ہے۔