نپولین کا ہیٹ 19 لاکھ یورو  کی ریکارڈ قیمت میں کیوں نیلام ہو ا، وجہ سامنے آ گئی

Historical Hat, Napoleon's hat fetches record €1.9m at Paris auction, City42, Napoleon biopic, Joaquin Phoenix, Drouot auction house
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: فرانس کے شہنشاہ نپولین بوناپارٹ کے دو کونوں والے معروف ہیٹ کی نیلامی پیرس میں ہوئی۔ اس نیلامی میں نپولین کے ہیٹ کی قیمت بڑھتے بڑھتے  ریکارڈ 1.932m (£1.69m)  تک پہنچ گئی۔

بلیک بائیکورن بیور فیلٹ ہیٹ کی اس نیلامی میں قیمت فروخت کا ابتدائی تخمینہ چھ لاکھ یورو سے آٹھ لاکھ یورو تک لگایا گیا تھا۔ کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہشہنشاہ نپولین کے آج نیلام ہونے والے کالے ہیٹ کی قیمت 2014 میں نپولین کے اسی نیلام گھر میں فروخت ہونے والے ایک اور ہیٹ کے لیے ادا کی گئی رقم 18 لاکھ 84 ہزار یورو  سے تجاوز کر گئی،  پیرس کے ڈروٹ نیلام گھر ن کے منتظمین کا کہنا ہے کہ انہیں آج نیلام ہونے والے ہیٹ کی بولی اتنی بڑھ جانے کی توقع نہیں تھی۔

نپولین کے ذاتی استعمال کی اشیا پر ریسرچ کرنے والے مورخین کا خیال ہے کہ یہ ہیٹ نپولین کے ان 20 ہیٹس میں سے ایک ہے جو  ان کے زیراستعمال رہنے والے 120 ہیٹس اور ٹوپیوں میں سے باقی بچے ہیں۔  

خیال کیا جاتا ہے کہ دو کونوں والے اس کالے ہیٹ کی قیمت فروخت کی قیمت اس ماہ ریلیز ہونے والی رڈلی اسکاٹ کی نپولین بائیوپک  کی وجہ سے غیر معمولی بلندی تک پہنچی۔ اس تھیٹر پلے میں جوئکوئن فینکس اداکاری کر رہی ہے۔