پاک فوج اور عوام میں تقسیم پیدا کرنے کی کوششیں ناقابل بردشت اور ناقابل قبول ہیں، جنرل عاصم منیر

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان آرمی اور عوام کے درمیان تقسیم پیدا کرنا کسی بھی حالت میں  ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے۔ یہ بات چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے لاہور کور کے دورہ کے دوران پاک فوج کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

آرمی چیف نے  لاہور کور کے دورہ کے آغاز میں شہدا کی یادگار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی, پھول چڑھائے اور مادر وطن کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف جناح ہاوس بھی گئے اور دوسری فوجی تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو  خصوصی بریفنگ دی گئی۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کور ہیڈ کوارٹرز میں افسروں اور جوانوں کے دربار سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ9 مئی  کو  جناح ہاوس اور دوسری فوجی تنصیبات پر بے دردی سے سیاسی طور پر متحرک فسادیوں نے حملہ کیا اور تباہ کیا۔ان واقعات کے منصوبہ سازوں، اکسانے والوں، ہمدردوں اور عمل درآمد کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔قانونی کارروائی کا آغاز آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے۔ قانونی کارروائی کا یہ عمل پاکستان کے آئین اور موجودہ قوانین کے عین مطابق ہے

آرمی چیف نے کہا کہ فوج کی طاقت عوام ہیں۔ عوام اور فوج میں تقسیم  اور تفریق پیدا کرنے کی  ہر کوشش ریاست کے خلاف اقدام ہے۔ملک دشمن قوتیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے فیک نیوز اور پروپیگنڈا کے زریعہ کنفیوژن پیدا کرنے کی سخت کوشش کر رہے ہیں۔  دشمن کے جھوٹے  پروپیگنڈا کو  انشا اللہ قوم کی حمایت سے شکست دیں گے۔

آرمی چیف نے ہفتہ کے روز لاہور کے دورہ کے دوران سروسزاسپتال لاہورکابھی دورہ کیا۔آرمی چیف نےڈی آئی جی علی ناصررضوی کی خیریت دریافت کی۔آرمی چیف نے بعد ازاں قربان لائنزکا بھی دورہ کیا  اور پولیس حکام سےملاقات کی۔آرمی چیف نے قربان لائن میں پولیس کےشہداکوخراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر پنجاب پولیس کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف نے پولیس کو شر پسندوں اورر ملک دشمنوں کے خلاف کارروائیوں میں آرمی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

آرمی چیف نے فسادات،توڑپھوڑکےدوران شر پسندوں پر قابو پانے کے لئے پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا.آرمی چیف  نےانٹیلی جنس شیئرنگ اورتربیت کیلئےفوج کےمکمل تعاون کایقین دلایا.آرمی چیف کی آمدپرکورکمانڈرلاہورنے ان کا استقبال کیا تھا۔