ڈیڈلائن ختم،  وزیر اعلی پنجاب کا آج سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلاتفریق آپریشن کا حکم

ڈیڈلائن ختم،  وزیر اعلی پنجاب کا آج سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلاتفریق آپریشن کا حکم
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)ڈیڈلائن ختم،آج سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز،وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلاتفریق آپریشن کا حکم دیدیا۔
  آپریشن کے لئےضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمیٰ پولیس، ایل ڈی اے اور دیگر اداروں کی ٹیمیں تیار ہیں۔راوی زون میں شاہدرہ موڑ تا امامیہ کالونی انسداد تجاوزات آپریشن کیا جائے گا۔داتا گنج بخش زون میں مال روڈ پر انارکلی تا پنجاب اسمبلی تک آپریشن کیا جائے گا جبکہ اقبال زون میں ٹھوکر سے عبدالستار ایدھی روڈ تک آپریشن شروع ہوگا۔

 واضح رہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت نے لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ۔ٹریفک  آمد و رفت میں رکاوٹ دور کی جا سکے 

 پنجاب کی نگراں حکومت نے رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کے لئے 48 گھنٹے  کا وقت دیا تھا،  مہلت ختم ہونے کے بعد تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور کے بیشتر مقامات پر تجاوزات ہی ٹریفک جام کا باعث ہیں، انسداد تجاوزات مہم میں کوئی نرمی اور رعایت نہیں ہوگی، سختی کرنی پڑی تو کرینگے۔