راشد منہاس شہید کا 52 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

راشد منہاس شہید کا 52 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کم عمر ترین شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 52 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے، مسلح افواج نے راشد منہاس شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راشد منہاس نے دوران ڈیوٹی پاک افواج کی عظیم روایات کی پاسداری کی، راشد منہاس کی برسی کا دن مسلح افواج کی غیرمعمولی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کی قربانیوں کو یاد رکھیں، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

راشد منہاس شہید 20 اگست 1971 کو سجاول کے گوٹھ احمد شاہ میں شہید ہوئے تھے۔

Ansa Awais

Content Writer