(سعید احمد سعید) سول ایوی ایشن انتظامیہ نے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی، ٹریول ایڈوائزری 20اگست سے 31 اکتوبر تک نافذ العمل رہے گئی۔
ٹریول ایڈوائزری میں اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے پروٹوکول پر پابندی عائد کر دی گئی، سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق مسافروں کو لینے آنے والے ڈرائیور پارکنگ میں گاڑی کے اندر بیٹھنے کا پابند ہو گا۔ائیرہورٹ مینجر سماجی فاصلے پر عمل درآمد کروانے کا پابند ہو گا۔
مسافر دوران سفر فیس ماسک پہنے کے پابند ہوں گے۔دوران فلائیٹ مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء مکمل پیکنگ میں دی جائیں، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم فل کرنا لازم قرار دے دیا گیا، مسافروں سے پی سی آر ٹیسٹ وصول کرنے والی ائیرلائن کو سماجی فاصلے کے تحت سیٹیں نہ چھوڑنے کی رعایت ہو گی، دوران سفر مسافر اپنی سیٹ پر ہی بیٹھنے کا پابند ہو گا۔
دوران سفر گھنٹے بعد کیبن کریو مسافروں کو ہینڈ سینٹائزر فراہمی یقینی بنائے۔ فلائیٹ میں موجود مسافروں اور کریو کا مکمل ڈیٹا اور موبائل فون نمبر کی لسٹ ہیلتھ ٹیموں کو دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ملک بھر کے ائیرہورٹس پر مسافروں کو لینےآنے والوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔