نیٹ فیلکس  دو لاکھ صارفین  سے محروم، شئیرز گرنے سے 40 ارب ڈالر کا خسارہ 

netflix HQ
کیپشن: netflix HQ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیٹ فلکیس  پہلی سہ ماہی میں دو لاکھ صارفین  سے محروم،  شئیرز کے حصص کی قیمت 25 فیصد  گرگئی۔ ایلون مسک نے نیٹ فلیکس کے نسل پرستانہ امیتازی روئیے کو بڑی وجہ قرار دیدیا۔

 کمپنی کی سٹاک مارکیٹ میں ویلیو میں لگ بھگ 40 ارب ڈالرز کی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔آن لائن سٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس نے کہا ہے کہ مہنگائی، یوکرین جنگ اور مارکیٹ  کے حالات کی وجہ سے اس کے سبسکرائبرز میں کمی آئی۔نیٹ فلیکس  کے مطابق  سال کی پہلی سہ ماہی میں اس نے لگ بھگ 2 لاکھ سبسکرائبرز کھو دیے ہیں اور یوکرین پر روسی حملے کے بعد وہاں اپنی سروسز بند کرنے کی وجہ سے نیٹ فلیکس کو اپنے سات لاکھ سبسکرائبرز سے ہاتھ دھونا پڑے۔

دوسری طرف ایلون مسک کے سوشل میڈیا پر نیٹ فلیکس کےمتعلق ریمارکس کو کسی اور نظر سے بھی دیکھا جارہا ہے ۔ کیونکہ حال ہی میں ایلون مسک نے ٹوئٹرکو خریدنے کی ناکام کوشش کی تھی۔  یادرہے نیٹ فلیکس نے یکے بعد دیگرے ''اسکوئڈ گیمز'' برجرٹن'' سیکس ایجوکیشن''  کے سیریز ریلیز کئے ہیں جو زیادہ تر جنوبی کوریا کے ہیں ۔

سبسکرائنرز میں ہونے والی یہ کمی نیٹ فلیکس کو اپنی نسبتاً کم کوالٹی کی سستی سروسز پیش کرنے کی جانب لے جا رہی ہے جہاں دکھائے جانے والے مواد میں اشتہارات بھی شامل ہوں گے جبکہ پاس ورڈ شئیرکرنے پر بھی فیس عائد کی جائے گی۔