سٹی 42: سی سی پی او آفس میں زخمی اہلکاروں کو مالی امداد کے چیکس دینے کی تقریب،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنے دفترمیں 103زخمی اہلکاروں میں چیکس دئیے۔
تفصیلات کے مطابق چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں ایس ایس پی ایڈمن لاہور وقار شعیب قریشی بھی موقعہ پر موجودتھے۔ زخمی کانسٹیبل اسرار احمد اور کانسٹیبل ادریس احمد کو ایک ایک لاکھ مالیت کے امدادی چیکس دئیے گئے۔انسپکٹر عمران محبوب، انسپکٹر آصف عطاء، انسپکٹر توقیر انجم کو بھی چیکس دئیے گئےہیں۔سب انسپکٹر محمد زبیر، محمد نعیم ،تنویر، جاوید اختر میں چیکس تقسیم کئے مجموعی طور پر 103 شدید زخمیوں میں چیکس تقسیم کئے گئے۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ مشتعل ہجوم کے ہاتھوں زخمی اہلکاروں کی صحت یابی کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔ہسپتالوں میں زیر علاج اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیں جارہی ہیں۔زخمی اہلکاروں کی دیکھ بھال کےلئے فوکل پرسنز بھی تعینات کئے گئے ہیں.شہر میں امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے کے دوران اہلکار مشتعل ہجوم سے شدید زخمی ہوئے۔