ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ملزمان کو مہنگی پڑ گئی

Marriage procession
کیپشن: Aerial firing
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)تھانہ مناواں پولیس کی کارروائی، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
 پولیس کے مطابق ملزمان قدیر، حارث، نعمان اور سبحان کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ 3 پستول اور 36 گولیاں برآمد کر لی گئیں، ملزمان ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے جن کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش، ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔