کورونا اور بھی خطرناک ہوگیا، ماہر امراض سینہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کورونا اور بھی خطرناک ہوگیا، ماہر امراض سینہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42 )ماہرامراض سینہ ڈاکٹرشازلی منظورکاکہنا ہے کہ کوروناکی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ شدید اورخطرناک ہے، اب مریضوں کودو سے تین ہفتے تک ہسپتال میں رہنا پڑ رہا ہے جبکہ گھر جانے کے بعد بھی انہیں مختلف مسائل کا سامنا رہتا ہے، وہ پروگرام نسیم زہراایٹ ایٹ میں گفتگوکررہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق 24 نیوز کے پروگرام نسیم زہرا@ 8 میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر امراض ڈاکٹر شازلی منظورکا کہنا ہے کہ کورونا کی موجودہ لہر پہلی لہر سے مختلف ہے اور یہ شدت کے ساتھ مریض کو متاثرکرتی ہے مریض اب جلدی ٹھیک نہیں ہوتے،اب مریضوں کو دو سے تین ہفتے ہسپتال میں رہنا پڑرہا ہے اور گھر جانے کے بعد بھی وہ ٹھیک نہیں ہورہے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ہسپتالوں میں بیڈز ختم ہوگئے ہیں اور مریضوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہوگیا ہے،احتیاط علاج سے بہت بہتر ہے،ماسک پہننا ، ہاتھ دھونا ، سینی ٹائزر کا استعمال اور سماجی دوری کے ذریعے کورونا پر قابو پایاجاسکتا ہے،ڈاکٹر شازلی منظور کاکہناتھا کہ صورتحال بالکل اسی طرح ہوگئی ہے جو پہلی لہر کے وقت تھی،اب کورونا کا مرض پورے خاندان کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، بچے بھی متاثر ہورہے ہیں،شہری ماسک کا استعمال لازمی کریںاورپرہجوم جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں،انہوں نے مزید کہاکہ گلیات، خنجراب پاس اورسوات سے لوگ کورونا سے متاثر ہورہے ہیں، لوگ تفریحی مقامات پر جا کر ہوٹلز میں ٹھہر رہے ہیں جہاں سے کورونا میں اضافہ ہورہا ہے،تعلیمی ادارے اور شادی ہالز کھل گئے جہاں ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جارہا۔