ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز ہواوں کے ساتھ بوندا باندی نے دن بھر رہنے والی گرمی کا زور توڑ دیا۔
رات گئے تیز ہواوں کے ساتھ ہونیوالی ہلکی بارش نے شہر کا موسم خوشگوار کردیا۔ مال روڈ، لارنس روڈ، گڑھی شاہو، کینال روڈ، گلبرگ، جوہرٹاون، دھرم پورہ سميت لاہور کے متعدد علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خصوصا رات بھر بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ ٹریفک پولیس اورریسکیو کی جانب سے شہريوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے اور محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔