لاہور ہائیکورٹ نے بجلی بلوں پر سیلز ٹیکس کی وصولی روک دی

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی بلوں پر سیلز ٹیکس کی وصولی روک دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سٹیل سیکٹرز کیلئے بڑی خوشخبری، لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں پر 7 روپے فی یونٹ سے زائد سیلز ٹیکس کی وصولی روک دی، عدالت نے ایف بی آر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔صبح کا بھولا شام کو گھر لوٹ آیا، اہم سیاسی شخصیت دوبارہ( ن) لیگ میں شامل

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے احمد نور سٹیل ملز کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سیلزٹیکس بڑھانے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے، ایف بی آر کے پاس نہیں، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر ایف بی آر سیلز ٹیکس میں اضافہ نہیں کرسکتا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو لیگی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا

درخواستگزار وکیل محمد محسن ورک ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ سٹیل سیکٹر میں بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 13 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، ایف بی آر نے اختیارات سے تجاوز کر کے 7 روپے سے زائد ٹیکس کا نفاذ کیا، ایف بی آر کا اضافی سیلز ٹیکس کا نفاذ عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ایف بی آر کےسیلز ٹیکس بڑھانے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

عدالت نے سٹیل سیکٹر ملز کے بجلی کے بلوں سے زائد سیلز ٹیکس وصولی کے متعلق حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔