ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، نگران حکومت نے تنخواہوں میں اضافہ کر دیا

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، نگران حکومت نے تنخواہوں میں اضافہ کر دیا
کیپشن: City42- Govt Employees
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر، علی رامے) نگران حکومت نے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ علاوہ ازیں ہائوس رینٹ الاونس میں بھی 50 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

سٹی 42 کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے بھی تمام سرکاری ملازمین کو ان کی بنیادی تنخواہ کیساتھ ہی ہاوس رینٹ الاونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تنخواہوں اور ہاوس رینٹ الاونس میں اضافہ یکم جولائی 2018 سے نافذالعمل ہوگا۔جس میں بڑے شہروں میں رہنے والوں کو 50 فیصد اور دیگر شہروں کے ملازمین کو اس سے کم رینٹ الاونس دینے کا کہا گیا ہے۔

حکومت پنجاب نے اے جی پنجاب کو گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام ملازمین کو 10 فی صد کے حساب سے ان کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف 2018 شامل کرنے کا حکم دے دیا۔