عوام کو مہنگا ترین وزیراعظم قبول نہیں، عمران نیازی گھر جائے: شہباز شریف

Shehbaz Sharif
کیپشن: Shehbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پٹرول بم گرانے کے بعد اب بجلی 6 روپے سے زائد مہنگی کی جارہی ہے، عوام کو "مہنگا ترین وزیراعظم" قبول نہیں، عمران نیازی گھر جائے۔

شہباز شریف نے کہاکہ عمران نیازی پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں، عوام کی مزید بد دعائیں نہ لیں، خدا کا خوف کریں پہلے ہی پیٹرول میں ظالمانہ اضافے سے آٹا چینی، کرائے سمیت ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ چکی ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 12 روپے اضافے کے بعد پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 4 روپے اضافہ عوام پر ایک اور ظلم ہے، حکومت آئی ایم ایف کے مفاد میں قانون سازی کرلیتی ہے لیکن عوام کے ریلیف کیلئے دوتہائی کا جھوٹ گھڑلیتی ہے۔

انہوں نےکہاکہ عمران نیازی اتحادیوں کو وزارتوں کا ریلیف دے سکتے ہیں، لیکن عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ نہیں؟ رواں مالی سال کے سات ماہ میں خام تیل اور آئل امپورٹ بل 11.7 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچنا تباہی کا تسلسل ہے۔ انرجی امپورٹس میں 125 فیصد کا ہوشربا اضافہ باعث تشویش ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا  جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے.