امتحانات میں نگرانی کیلئے نامزد اساتذہ کو بڑی وارننگ جاری

امتحانات میں نگرانی کیلئے نامزد اساتذہ کو بڑی وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور بورڈ کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نگرانی پر مامور سکول اساتذہ کا ڈیوٹی دینا لازمی قراردے دیا گیا،ڈیوٹیاں نہ دینے والے اساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نگرانی کا معاملے پر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے امتحان پر مامور سکول اساتذہ کو ڈیوٹیاں دینا لازمی قرار دے دیا۔ سکول سربراہان اساتذہ کو بورڈ امتحان میں ڈیوٹیاں دینے کا پابند کریں گے۔ڈی پی آئی سکینڈری سید ممتاز شاہ کے مطابق بورڈ کی جانب سے لگائی گئی ڈیوٹی کے مطابق اساتذہ ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔تعینات اساتذہ کے ڈیوٹیاں نہ دینے پران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی تاکہ امتحانات کے انعقاد کو بہتر انداز میں مکمل کیا جاسکے۔

دوسری جانب نہم جماعت کے 3لاکھ سےزائدبچوں کامستقبل داؤپرلگ گیا، ایک سال گزر گیا لیکن بیالوجی کےپریکٹیکل کی کاپی مارکیٹ میں دستیاب نہ ہوسکی، پریکٹیکل کی کاپی دستیاب نہ ہونے سے بچوں کو نہم کا کام بھی دہم میں کرنا ہوگا، نہم جماعت کے امتحان کا آغاز 10 مارچ سے ہوگا، امتحانات شروع ہونے میں صرف 20 روز باقی رہ گئے۔

ماہرتعلیم آصف گوہر کا کہناتھا کہ طلباء عملی تجربات نہ ہونےسےبچوں کا تعلیمی نقصان ہوگا، بچوں کو پریکٹیکل نہ کرانےسےسائنس اورآرٹس کی افادیت ختم ہوجاتی ہے،پریکٹیکل کاپی دستیاب نہ ہونےسےبچوں کوعملی طورپرکام کرنے کاموقع نہ مل سکا، پریکٹیکل کاپی نہ ہونے پراساتذہ نےعملی تجربات نہیں کرائے،والدین سائنس کی تدریس میں عملی کام ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔

لاہوربورڈکےتحت نہم جماعت کےامتحان کاآغاز10 مارچ سےہوگالیکن پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکی جانب سےپوراسال گزرجانے کے باوجودنہم کےطلباء کو بیالوجی کے پریکٹیکل کی کاپیاں فراہم نہیں کی جاسکیں۔طلباءکاکہناہےکہ پریکٹیکل کی کاپی نہ ہونے سےانہیں عملی کام کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer