ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چور فیکٹری کا صفایا کر گئے

Theft case in Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: لاہور کے علاقہ چوہنگ میں تین چوروں نے فیکٹری سے اڑھائی کروڑ روپے نقدی چرا لی۔

پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں واقع عامر ٹریڈنگ فیکٹری میں رات کے وقت چوری کی واردات ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تین چور فیکٹری سے اڑھائی کروڑ نقدی چرا کر فرار ہوگئے۔

انتظامیہ کے مطابق چوروں نے رات گئے فیکٹری کا صفایا کیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرکے قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔