ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پنجاب کے نجی و سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور طلبا کا ہیلتھ ریکارڈ طلب

  پنجاب کے نجی و سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور طلبا کا ہیلتھ ریکارڈ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: تعلیمی اداروں میں کون بیمار اور کون تندرست؟   پنجاب کے نجی و سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور طلبا کا ہیلتھ ریکارڈ طلب۔ حکومت نے لاہور اور صوبہ بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کے ہیلتھ ریکارڈ کے لئے مراسلہ لکھ دیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے سی ای اوز کو مراسلہ لکھا ہے کہ جلد از جلد ایجوکیشن اتھارٹی نجی و سرکاری سکولوں کا ہیلتھ ریکارڈ لیں۔ جاری ہونے والے نوٹیفکشین کے مطابق سرکاری سکولوں سمیت نجی تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبہ کا ہیلتھ سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے گا۔

 جبکہ اضلاع کی ہیلتھ اتھارٹی اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کے افسران کے ساتھ تعلیمی اداروں میں جا کر یہ رپورٹ حاصل کریں گے۔ حکام کے مطابق پنجاب میں طلبہ کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے یہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔

جبکہ ہیلتھ ریکارڈ نہ دینے والے اداروں کے خلاف کاروائی بھی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer