(زین مدنی) رواں سال ماہرہ خان اور شاہ رخ کی جوڑی باکس آفس کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر بھی چھائی رہی۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان اور شاہ رخ کا جادو باکس آفس کی طرح یوٹیوب پر بھی چل گیا۔ رئیس فلم کا گانا ظالما کو پاکستان میں سب سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا۔ عاطف اسلم کا گانا پہلی دفعہ فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔ یوٹیوب کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا لاطینی گانا پاکستان میں بھی چھایا رہا اور تیسرا مقبول ترین گانا قرار پایا۔ دس مقبول ترین گانوں میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کے دو گانے شامل ہیں۔