ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسل کے بعد پرانی نمبر پلیٹس کے اجرا کیلئے احکامات جاری

یونیورسل کے بعد پرانی نمبر پلیٹس کے اجرا کیلئے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)یونیورسل نمبر پلیٹس کے اجرا کے بعد 15لاکھ سے زائدزیر التوا سمیت 80 لاکھ سے زائدپرانی پلیٹس کے اجراکے لیے احکامات جاری کردیے گئے۔شہریوں کوپرانے نمبرزیونیورسل طرز کی پلیٹس پر جاری کیے جائیں گے لیکن بڑے سائز کی پلیٹس پر اندراج پرانی نمبرز سکیم کے مطابق کیا جائے گا۔


یونیورسل نمبر پلیٹس  شروع کردی گئیں لیکن 80 لاکھ سے زائد پرانی پلیٹس کاکیا بنے گا اس بات نے ایکسائزحکام کوپریشان کررکھا ہے کیونکہ پچھلے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ سے تاحال کنٹریکٹ کا اجرا نہ ہونے سے15لاکھ سے زائد زیرالتوا سمیت 80 لاکھ سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکل کو گزشتہ سکیم کے مطابق پلیٹس جاری کی گئیں ہیں۔

اسی حوالے سے ڈائریکٹرایکسائز رانا قمرالحسن کا کہنا ہے کہ پرانی پلیٹس کے اجراکے لیے بھی قوانین واضح کردیے گئے ہیں جس کے مطابق پرانے نمبرز ہی بڑے سائز کی نئی شروع کردہ یونیورسل پلیٹس پر جاری کیے جائیں گے، جس کے مطابق پلیٹ پرضلع کے 3الفاظ جس سال رجسٹرڈ کروائی ہے اس کے 2 عدد اور چار نمبرز درج کیے جائیں گے۔

نئی شروع ہونے والی پلیٹس کے مطابق یونیورسل نمبرز میں 3الفاظ اور 3نمبرز ہیں اور ضلع کے نام کی بجائے صرف پنجاب لکھا جائے گا۔ نیا کنٹریکٹ این ار ٹی سی کے ساتھ پراسس میں ہے جس میں پرانی نمبر پلیٹس کے اجرا کے بارے میں واضح کردیا گیا ہے۔

شہری نمبر پلیٹ کے ٹوٹنے اور گمشدہ پلیٹس یا نئی نمبر پلیٹ بنوانے کے شوقین فیس ادا کرکے نئی پلیٹس وصول کرسکیں گے جبکہ جاری شدہ پلیٹس کواستعمال کرسکتے ہیں اس کی تبدیلی لازمی قرار نہیں دی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer