ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی اونچی اڑان،مزید مہنگا ہوگیا

ڈالر کی اونچی اڑان،مزید مہنگا ہوگیا
کیپشن: Doller Prices Increase
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید:چند روز کی مندی کے بعد ڈالر آوٹ آف کنٹرول، ڈالر ایک روپے 90 پیسے مہنگا ہو گیا۔

انٹر بنک ڈالر ریٹ 184 روپے 44 پیسے ہو گیا،پیر کو ڈالر ریٹ 182 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 186  روپے تک جا پہنچا،معاشی ماہرین کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف سے نئی حکومت کے مذاکرات کے نتیجے کا مارکیٹ میں انتظار کررہے ہیں. 

 معاشی ماہرین نے امکان ظاہر کیا کہ آج سے ہونے والے مذاکرات میں ایک ارب ڈالر ملنے کا فیصلہ ہو گا۔مذاکرات کامیاب نہ ہونے کی صورت میں روپے پر مزید دباو ہو گا۔ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ضروریات کے مقابلے ناکافی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں خاصا ضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، انٹربینک میں ڈالر 99 پیسے اضافے سے 182 روپے 54 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ اضافے سے 183 روپے پر فروخت ہوا۔

پاکستان کی نئی حکومت بننے کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں تقریباً آٹھ روپے کم ہوچکی ہے عمران حکومت کے آخری دنوں میں ڈالر 190 روپے تک پہنچ چکا تھا۔