ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسن نے ایک بار پھر مداحوں کے دل موہ لیے، کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار ہیٹ ٹرک

حسن نے ایک بار پھر مداحوں کے دل موہ لیے، کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار ہیٹ ٹرک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار ہیٹ ٹرک کرکے مداحوں کے دل موہ لیے۔

حسن علی نے کاؤنٹی کرکٹ کی سیکنڈ الیون کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔

حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اس میچ میں مجموعی طور پر 5 شکار کیے۔قومی کرکٹر نے 3 اوور میں 14 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ انہوں نے ایک ہی اوور میں ہیٹ ٹرک سمیت 4 شکار کیے۔

واضح رہے کہ حسن علی ایونٹ میں ورکشائر کی نمائندگی کررہے ہیں جنہوں نے نارتھمپٹن شائر کے خلاف ہیٹ ٹرک کی.

Ansa Awais

Content Writer