شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی خوبصورتی بحال کرنے کا فیصلہ

Lahore City Enters
کیپشن: Lahore City
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: شاہدرہ راوی پل اور سگیاں راوی پل کے داخلی راستوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ، منصوبے پر 2 کروڑ 18 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ 

شاہدرہ راوی پل اور سگیاں راوی پل شہر کا گیٹ وے ہے، دونوں گزر گاہوں سے یومیہ اوسطاً پانچ لاکھ گاڑیوں کی آمدورفت ہوتی ہے۔ خستہ ہال راستہ یہاں سے گزرنے والوں پر ناگوار تاثر چھورٹا تھا جس پر انتظامیہ کو خیال آ ہی گیا۔ دونوں مقامات پر داخلی و خارجی راستوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی، جس پر لاگت کا تخمینہ 2 کروڑ 18 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

شہریوں نے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے اور گیٹ ویز کے ساتھ سڑک کی ازسرنو تعمیر پر زور دیا ہے۔ ورکنگ پیپر کے مطابق گیٹ ویز کو گرینائٹ ماربل ٹائلز، گڈکا ٹائلز اور کرب سٹونز کی تنصیب کے ساتھ ایل ای ڈی لائٹس سے مزین کیا جائے گا۔ داخلی اور خارجی راستوں کی تزئین و آرائش سے ناصرف گیٹ ویز کی خوبصورتی کو چار چاند لگیں گے بلکہ شہر میں داخل ہونے والے شہریوں پر اچھا تاثر بھی چھوڑ سکیں گے۔  

دوسری جانب ڈی سی لاہور و چیئرمین لاہور پارکنگ کمپنی مدثرریاض ملک کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے۔ اجلاس میں سی ٹی او لاہور، مسٹر معین سرور، سیکرٹری آر ٹی اے ، ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد ارشد، محمد مقبول اور واصف سیلم اشرف نے شرکت کی. لاہور پارکنگ کمپنی ملازمین اور افسران کو ریونیو بڑھانے کے لیے آخری وارننگ دی گئی. چار ماہ میں کمپنی ریونیو کو 5 گناہ بڑھانے کا ٹارگٹ دیا گیا.

ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہاکہ اگر ٹارکٹ پورا نہ کیا گیا تو کمپنی کو آؤٹ سورس کرنے کے آپشن پر غور کیا جائے گا، تاہم کمپنی کیو آر کوڈ والی ٹکٹ کے اجراء پر ورکنگ کا آغاز کرے کیونکہ مینوئل طریقے سے جاری کردہ ٹکٹ میں بے قاعدگی ہو رہی ہے. اس موقع پر شہر میں غیر قانونی اور سرکاری جگہوں پر قائم پارکنگ پوائنٹس کو فوری طور پر لاہور پارکنگ کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کو کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کر دی گئی. اجلاس میں کمپنی سی ای او کی بھرتی کے لیے اشتہار دینے کی منظوری دی گئی اور افسران اور ملازمین کے سیلری سٹریکچر کا بھی جائزہ لیا گیا۔