محرم الحرا م،صوبے بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت

محرم الحرا م،صوبے بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی :آئی جی پنجاب نے محرم الحرام میں لاہور سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی، لاہور سمیت صوبہ بھر میں مجالس،جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 2 لاکھ سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔
 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکاکہنا ہے صوبائی دارالحکومت میں مجالس اور عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کے فرائض 13 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سر انجام دیں گے۔کمیونٹی رضا کار بھی پولیس کے شانہ بشانہ عزاداروں کی شناخت اور چیکنگ کے فرائض انجام دیں گے۔سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز محرم کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے فرائض ادا کریں گی۔آئی جی پنجاب نے آر پی اوز،سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہےحساس جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈکٹیٹرز سمیت دیگر جدید آلات و ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔