(جنید ریاض) ٹیوٹا نے صوبہ بھر کے ہزاروں گریجویٹ طلبہ وطالبات کو ہنرمند بنانے اور روزگار کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کے لئے بڑا اقدام اٹھا لیا۔
ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے تحت ہزاروں گریجویٹ طلبا کو انٹرن شپ کروائی جائے گی اور اس دوران طلبا کو گرافک ڈیزائننگ، سوشل میڈیا سنٹر، ریسرج اینالسٹ اورآٹو کیڈ کے کورسز کروائے جائیں گے، خواہشمند طلبا21 فروی تک آن لائن درخواستیں جمع کرواسکیں گے، انٹرشپ کا دورانیہ آٹھ ہفتے رکھا گیا، انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبا کو سرٹیفکیٹس بھی فراہم کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا تھا کہ انٹرن شپ کرانے کا مقصد طلبا کو متعلقہ فیلڈ میں ہنر مند بنا کر ان کو باعزت روز گار کے حصول کے لئے مواقع فراہم کرنا ہے۔
علاوہ ازیں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا، جس میں ہنرمند افرادی قوت کی تیاری کے حوالے سے ٹیوٹا کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا، چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے حاصل کردہ اہداف اور آئندہ کے پروگراموں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری صنعت و تجارت واصف رشید، چیئرمین پیڈمک نبیل ہاشمی،سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ، ایم ڈی پیسک اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
Minister @MMAslamIqbal presided high level meeting comprising P-TEVTA, PEDMIC, Secretary Industries & Commerce, Punjab Investment Board & decided to initiate Punjab Skill Mapping Project to collect categorized data from all 36 Districts. pic.twitter.com/3KKxiSJ2Fb
— TEVTA Punjab Official (@punjab_tevta) February 17, 2021
اجلاس میں انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری کیلئے پنجاب سکل میپنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس پراجیکٹ کے تحت صوبے کے 36اضلاع میں انڈسٹری کیلئے درکار ہنرمند افرادی قوت کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔