معذور افراد کیلئے پاکستان بیت المال کااحسن اقدام

معذور افراد کیلئے پاکستان بیت المال کااحسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)ملک بھر کے ریلوے سٹیشنوں پر معذور افراد کیلئےسہولتوں کا فقدان ہے،ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 30 کروڑ جبکہ پاکستان میں 1 کروڑ 80 لاکھ افراد ذہنی و جسمانی معذور ہیں،پاکستان بیت المال نے اس حوالے سے اہم فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بیت المال کا ملک کے 15 بڑے ریلوے سٹیشنوں پر وہیل چیئرز کیلئےریمپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، بیت المال نے ریمپ بنانے کیلئےریلوے حکام کو پیش کش کر دی،ملک بھر کے ریلوے سٹیشنوں پر معذور افراد کیلئےسہولتوں کا فقدان ہونے کی وجہ سے ان کو مشکلات کا سامنا ہے، افراد کی بحالی کیلئے پاکستان میں کئی این جی اوز کام کر رہی ہیں،پاکستان بیت المال نے بھی ملک کے 15 بڑے ریلوے سٹیشنوں پر ریمپ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

بیت المال نے ریمپ بنانے کے لیے ریلوے کو پیش کش کی ہے،بیت المال کی جانب سے ریلوے حکام کو مراسلہ موصول ہوا ہے جس کے مطابق ملک بھر کے ریلوے سٹیشنوں پر معذور افراد کیلئے سہولیات کی شدید کمی ہے، بیت المال لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، خانیوال، بہاولپور، کوئٹہ، نوشہرہ، پشاور، ڈی جی خان، حیدرآباد، سکھر، رحیم یار خاں سمیت 15بڑے ریلوے سٹیشنوں پر ریمپ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

معذور مسافروں کی سہولیات کے اقدامات میں ریلوے انتظامیہ تعاون کرے،مراسلہ موصول ہونے کے بعد ریلوے حکام نے تمام ڈویژنوں کو بیت المال کی جانب سے سہولیات کی فراہمی میں مکمل تعاون کیلئےہدایات جاری کر دیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer