(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں کنویں میں گرنے والے جانور کو بچاتے ہوئے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ کے پسکا گاؤں میں پیش آیا جہاں کنویں کا ایک حصہ گرگیا۔نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کنویں میں گرنے والے جانور کو بچانے کیلئے باری باری 9 افراد کنویں میں اترے اور اسی وقت کنویں کا ایک حصہ گرگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عمل شروع کیا گیا اور کنویں میں دبے افراد کی جانیں بچانے کی کوشش کی گئی تاہم بدقسمتی سے اس واقعے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔