فرح خان کے چہیتے افسروں کی لسٹ تیار، بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑمتوقع

farah kahn gogi
کیپشن: farah kahn gogi
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:  پنجاب میں افسروں کی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ متوقع،  فرح خان کے چہیتے افسروں کی فہرستیں تیار کرلی گئیں ۔گریڈ 21 کے افسر نبیل احمد اعوان کو نومنتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب میں افسروں کے بڑے پیمانے پر تبادلے ہوئے ہیں۔  پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی پنجاب محمد عامر جان اسپیشل سیکرٹری ایوان وزیر اعلی پنجاب سقراط امان رانا اور پی ایس او ٹو وزیر اعلی پنجاب حیدر علی کو پنجاب سے وفاق میں رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا ۔جبکہ گریڈ اکیس کے افسر نبیل احمد اعوان کو نو منتخب وزیراعلی حمزہ شہباز شریف کا پرنسپل سیکرٹری لگائے جانے کا امکان ہے۔ نبیل احمد اعوان  کی اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب سے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید علی مرتضی سیکرٹری سروسز اور کمشنر لاہور بھی موجود تھے۔

دوسری  طرف محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی   نے عثمان بزدار اور فرح خان کے چہیتے افسران کی لسٹ تیار کرلی ہے ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کے حلف لیتے ہی پنجاب میں بڑے پیمانے پر  تبادلے  متوقع ہیں۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی  پنجاب بھی تبدیل ہونگے۔ سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری قانون کے علاوہ تمام سیکرٹریز   کے تبادلے زیر غور ہیں  جبکہ نومنتخب وزیراعلی حمزہ شہباز وقت کے ساتھ ساتھ تمام فیلڈ افسر بھی تبدیل کردینگے۔