مقدمے کے اندراج کے لیے پرویز الٰہی کا سیشن کورٹ سے رجوع

مقدمے کے اندراج کے لیے پرویز الٰہی کا سیشن کورٹ سے رجوع
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق الرحمان: اسپیکر پرویز الٰہی نے اندراج مقدمہ کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا، اندراج مقدمہ کی درخواست حمزہ شہباز،آ ئی جی پنجاب کے خلاف دائر کی گئی۔

اندراج مقدمہ کی درخواست  لیگی ایم پی ایز ،200 نامعلوم، ایس ایس پی سمیت دیگر کے خلاف بھی دائر بھی کی گئی۔چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے وکیل عامر سعید راں نے درخواست دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہم نے متعلقہ تھانہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ پولیس ہماری درخواست پر کارروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس کو اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرے۔