متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو شاندار تحفہ دینے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو شاندار تحفہ دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان) پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو کروڑوں روپے مالیت کے 18 شیر اور ٹائیگرز  بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا، شیر، ٹائیگرز لاہور چڑیا گھراور زوسفاری کی زینت بنیں گے۔

یو اے ای کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم  10 ٹائیگرز اور 8 شیر لاہور چڑیا گھر کو تحفہ میں دیں گے، ان جانوروں کی مالیت کروڑوں روپے ہے، ان میں بنگالی، افریقن اور وائٹ ٹائیگرز شامل ہیں، چڑیا گھر انتظامیہ نے نئے مہمانوں کی آمد سے قبل ان کی رہائش سمیت دیگر انتظامات مکمل کرلیے۔

شیر اور ٹائیگرز خصوصی طیارے کے ذریعے اتوار کے روز لاہور لائے جائیں گے، اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں سیاسی، سماجی شخصیات اور یو ای اے سے وفود شریک ہونگے۔

Sughra Afzal

Content Writer