عام آدمی کا مسئلہ مجھے کیوں نکالا نہیں، صحت، تعلیم اور روزگار ہے: نفیسہ شاہ

عام آدمی کا مسئلہ مجھے کیوں نکالا نہیں، صحت، تعلیم اور روزگار ہے: نفیسہ شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت سوال ووٹ کے تقدس کا نہیں بلکہ یہ ہے کہ سابق وزیراعظم کے پاس لندن فلیٹس خریدنے کے لئے پیسہ کہاں سے آیا۔ عام آدمی کا مسئلہ مجھے کیوں نکالا نہیں، صحت، تعلیم اور روزگار ہے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بطور مہمان شرکت کی۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدراعظم چوہدری، چوہدری منظور، ایم پی اے فائزہ ملک، جہاں آراء وٹو سمیت دیگر پی پی رہنما موجود تھے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی لندن روانگی پر اپوزیشن کا ردعمل

 ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف واجد ضیاء پر تنقید کی بجائے ایون فیلڈ کیلئے بھیجی رقم کی تفصیل عدالت کو دیں۔ آج ووٹ کی حرمت کی وہ بات کررہے ہیں۔ جہنوں نے خود چار وزیر اعظم نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پڑھنا مت بھولئے:الیکشن کی آمد، عمران خان کے دوروں میں تیزی، کل لاہورپہنچے گئے

انکا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں پوزیشن مضبوط کررہی ہے۔ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ انھوں نے سب سے پہلے احتساب کا نعرہ لگایا جب کے پی کے میں حکومت ملی تو احتساب کمیشن ہی ختم کردیا ۔