قائدا اعظم انٹرچینج واڑا گجراں کے قریب ٹریفک حادثہ، ایل ڈبلیو ایم سی (لاہور ویسٹ مینجمنٹ کارپوریشن) کی تیز رفتار گاڑی نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ واڑا گجراں کے قریب قائد اعظم انٹرچینج پر پیش آیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو کچل دیا۔ حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، ایک شہری زخمی ہوا۔
پولیس نے موقع ہر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو حراست میں لیکر ایل ڈبلیو ایم سی کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔ ریسکیو نے جاں بحق افراد کی لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ورثا کے جانب سے درخواست موصول ہونے پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔