ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
واقعہ کے عینی شاہد رمضان نے بتایا کہ ہم لوگ بیٹھے تھے کہ لائٹ چلی گئی، سامنے سے دو ڈاکو آئے جنہوں نے پستول دکھاکر موبائل فون دینے کا کہا، ایک ڈاکو نے مقتول صفدر کے پیر میں گولی ماری اور موبائل جھٹکا دے کر گرادیا اور پھر ملزم نے دوسری گولی چلادی جس سے مقتول صفدر نیچے گرا تو میں نے پکڑ لیا اس دوران میں بھی گرگیا، ملزم نے آنکھ کے پاس تیسری گولی صفدر کو ماردی جس کے بعد ملزمان چاروں افراد کے موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔مقتول صفدر کا بیٹا بھی چند روز قبل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہوا تھا ، مقتول صفدر بیٹے کے قتل کا مدعی تھا۔
پولیس کا کہنا ہے واقعہ ڈکیتی کے ساتھ کچھ اور بھی ہے جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔