وزیراعظم کا ایک ماہ میں پولیس اصلاحات لانے کا حکم

وزیراعظم کا ایک ماہ میں پولیس اصلاحات لانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی رامے، عرفان ملک) وزیر اعظم عمران خان کا آئی جی پنجاب کو ایک ماہ میں پولیس اندر اصلاحات لانے کا حکم ، وزیر اعظم کی زیر صدارت پولیس ریفارمز پر ہونے اجلاس کی اندرونی کہانی سٹی فورٹی ٹو نے معلوم کرلی۔ 

وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پولیس کے روایتی کلچر کو ختم کرکے اصلاحات لانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو کہا ہے کہ جب پنجاب کی عوام پنجاب پولیس زندہ باد کہے گی تو پولیس کی کارگردگی کو تسلیم کروں گا۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی لاہور کو شاباش بھی دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور کے بڑے ڈان اور ان کے ڈیروں پر چھاپے پر وزیراعظم نے شاباش دی اور سی سی پی او لاہور کو وزیراعظم نے لاہور کے غنڈہ عناصر کے خلاف بلا جھجک کارروائیوں کی ہدایات کی۔ وزیراعظم سی سی پی او لاہور کی کارگردگی سے مطمئن نظر آئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے اجلاس میں اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پولیس اہلکاروں کو بچانے کیلئے پولیس افسران ایک دوسرے کا دفاع کررہے تھے، پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائی گئی۔ رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن پارٹی کے سیاسی نمائندے جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرتے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer