بابر اعظم کے خلاف عامر کا بیان، شاہین آفریدی کا ردِعمل سامنے آ گیا

بابر اعظم کے خلاف عامر کا بیان، شاہین آفریدی کا ردِعمل سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ایس ایل 8 میں بابر اعظم کا موازنہ ٹیل اینڈر سے کرنے پر شاہین آفریدی نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ بطور کپتان بابر کا احترام نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟ 

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر آئے دن اپنے متنازع بیانات اور میچ کے دوران نامناسب رویے کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ کراچی کنگ کے اٹیک بالر محمد عامر نے کچھ روز قبل اپنے بیان میں بابر اعظم کا موازنہ بلے باز ٹیل اینڈر  سے کر دیا تھا جس پر ان کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 پاکستان کے مایہ ناز بالر اور لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی بابر اعظم کا موازنہ ٹیل اینڈر بلے بازوں سے کرنے پر خاموش نہ رہ سکے۔ ان کا کہنا تھا  کہ بابر اعظم نمبر ون کھلاڑی ہیں اور بطور کپتان انکا احترام نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟ انہوں نے بابراعظم کے بارے میں دیے گئے محمد عامر کے بیان پر نہایت حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

 اس سے قبل گزشتہ روز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے محمد عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بلے باز کو پویلین کی راہ دکھانے کیلئے بالر کو صرف ایک اچھی گیند پھینکنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن غلط الفاظ کا انتخاب ضروری نہیں ہے۔ عامر کو خود پر بھروسہ ہے تاہم اسے اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ بالر کے بھی برے دن آتے ہیں۔

 واضح رہے کہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ سے قبل محمد عامر نے بیان دیا تھا کہ میرا کام وکٹ لینا ہے۔ میں اس سے قطع نظر  ہوتا ہوں کہ کون سا بلےباز کریز پر موجود ہے خواہ وہ بابراعظم ہوں یا کوئی ٹیل اینڈر میرے لیے ایک ہی بات ہے۔اس میچ میں  پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تھی جبکہ کپتان بابراعظم نے 46 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کے مداحوں سے داد سمیٹی تھی اور اس میچ کے دوران عامر نے اپنے 4 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے 42 رنز  دیے تھے۔

Bilal Arshad

Content Writer