مڈل کلاس کی پسندیدہ کار" سوزوکی سوئفٹ " کا نیا ماڈل، پاکستان میں بکنگ کا آغاز کب ہوگا؟

مڈل کلاس کی پسندیدہ کار
کیپشن: Suzuki Swift 2022
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سوزوکی سوئفٹ کے شائقین کے لئے خوشخبری، پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے ایک ہزار سی سی سوئفٹ کے نئے ماڈل کی بکنگ کا آغاز اگلے ہفتے سے کرنے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق سوئفٹ کی بکنگ 25 فروری سے شروع کردی جائے گی۔ یادرہے سوئفٹ کار پاکستان کی مڈرینج مقبول ترین گاڑیوں میں سرفہرست ہے۔ پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے مطابق سوئفٹ کے تین ویرئنٹ متعارف کرائے جائیں گے ۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-02-17/news-1645095484-5985.jpg
 سوزوکی سوئفٹ 1.2 لٹر فورسلنڈر کے 90 ہارس پاور کے طاقتور انجن کے ساتھ متعارف کرائی جارہی ہے چۃ 120 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کا اہل ہے جبکہ اسے  پانچ مینول گئیرز یا آٹومیٹک ٹرانسمشن کے علاوہ فائیو اسپیڈ اے جی ایس گئیر باکس کے ویرئنٹ میں بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔

API Response:

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-02-17/news-1645095484-2952.jpg
دو ائیر بیگز، پارکنگ سینسرز ، اسمارٹ انفوٹینمنٹ یونٹ، کروز کنٹرول، چائلڈ سیٹ اینکرز، کلائیمیٹ کنٹرول، گیج کلسٹر میں ٹی ایف ٹی اسکرین  ، اینٹی لاک بریک سسٹم اور بھی بہت کچھ۔ بلکہ کہنا چاہئیے کہ کیا کچھ نہیں ہے نئی سوزوکی سوئفٹ میں۔لیکن اس سب سہولیات کے ساتھ ڈر ہے کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی سوئفٹ کا پرائس ٹیگ بہت ہائی رکھے گی جو بہرحال سوزوکی کے چاہنے والوں کے لئے ایک دھچکا ہوگا۔ یادرہے شائقین گذشتہ دس سال سے سوزوکی سوئفٹ کے نئے ماڈل کا انتظار کررہے تھے۔
 دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ سوزوکی سوئفٹ کی ممکنہ قیمت 3.2 ملین پاکستانی روپے کے لگ بھگ ہوگی کیونکہ ہیچ بیک ہونے کے باوجود کمپنی اسے ٹویاٹا یاریز،  کیا ریو ، ہنڈائی آئی 20 اور ہنڈا سٹی کے مقابلے میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

API Response:

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر