رمضان نشریات پر بڑی پابندی عائد

رمضان نشریات پر بڑی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی رمضان نشریات کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

پیمرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چونکہ عالمی وبا سے بچا کے لیے ماہرین سماجی فاصلے کی تجویز دی ہے اس لیے پیمرا کے تمام لائسنس یافتگان کو گزشتہ برس کی رمضان نشریات کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی پیمرا نے سحر اور افطار کی نشریات میں حاضرین کی شرکت پر بھی پابندی عائد کردی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام ٹی وی چینلز وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سماجی فاصلے اور قرنطینہ کے حوالےسے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام ٹی وی چینلز وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سماجی فاصلے اور قرنطینہ کے حوالےسے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کے پابند ہیں,پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وبا کے باعث دنیا کو بھوک، غربت، وسائل کی کمی اور بے روزگاری کا سامنا ہے اس لیے تحائف، موٹر بائیکس، کاروں یا ٹی وی وغیرہ کی نمائش نہ کی جائے کیوں کہ اس کے منفی سماجی اثرات مرتب ہوں گے،اگر ایک سے زائد افراد نشریات کی میزبانی کررہے ہیں تو دونوں کے درمیان فاصلہ ایک میٹر سے کم نہیں ہونا چاہیے نشریات کے دوران سیٹ پر صرف ایک مہمان ہونا چاہیے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے اجتماعات پر پابندی ہے اس لیے وائرس سے تحفظ کے لیے شہرِ رمضان یا بڑے سیٹس نہیں لگائے جائیں،نعت، کوئز یا تقریری مقابلے جدید ٹیکنالوجی مثلاً ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیے جائیں,آن اسکرین یا آف اسکرین دو افراد کے درمیان کم از کم فاصلہ ایک میٹر سے زائد ہونا چاہیے،نشریات کے لیے اسٹوڈیو میں استعمال ہونے والے آلات/گیجٹس کو باقاعدگی کے ساتھ جراثیم سے پاک کیا جائے، رمضان نشریات سے منسلک متعلقہ عملے کو مناسب حفاظتی کٹس فراہم کی جائے۔
اسٹوڈیوز کے اندر اور داخلی مقامات پر ہینڈ سینیٹائزرز اور ہاتھ دھونے کی سہولت مہیا کی جائے،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے جاری کردہ نوٹیفکیشنز پر عمل کیا جائے جس کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer