لاہور میں مشہور کمپنی کے بینک اکاؤنٹس منجمد

 FBR Attached Bank Accounts of Future now private limited company & Recovered 3.9Million
کیپشن: Bank Accounts
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)ایف بی آر نے "فیوچر نو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی"کے بنک اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔کارپوریٹ ٹیکس آفس کی ٹیم نے "فیوچر نو پرائیویٹ لمیٹڈ " کے اکاؤنٹس سے 30لاکھ 90ہزار روپے کی ریکوری کرلی۔
 ایف بی آر نے "فیوچر نو پرائیویٹ لمیٹڈ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر کے کمپنی کے اکاؤنٹس سے 30لاکھ 90ہزار روپے کی ریکوری کرلی۔پیراگون میں واقع "فیوچر نو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی" کے ذمے 2019 کا انکم ٹیکس واجب الادا تھا۔کمشنر انفورسمنٹ ٹو نعیم بابر کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد ندیم،انسپکٹر محبوب عالم،نعیم لطیف،غلام سجاد ٹیم میں شامل تھے۔سونیری بینک لبرٹی برانچ میں اکاؤنٹس منجمد کرکے ریکوری کی گئی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer