خبر دار ! کورونا وائرس پھر واپس آسکتا ہے؟

خبر دار ! کورونا وائرس پھر واپس آسکتا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اب تک  ایک کروڑ 37 لاکھ سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں،مرنیوالوں 5 لاکھ 87 ہزار ہے جبکہ صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد 81 ہزار سے زائد ہے۔وبا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے  لاک ڈائون کیا گیا ہے۔

پاکستان میں میں اب تک کورونا سے مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5443 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 257914 تک جاپہنچی ہے، پنجاب میں 2068، سندھ میں 1888 اور خیبر پختونخوا میں 1120 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 156، بلوچستان میں 127، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں 38 افراد کا انتقال ہوا ہے۔کورونا وائرس کے علاج کیلئے مختلف تحقیقات جاری ہیں۔

کیا آپ کورونا وائرس سے دوبارہ متاثر ہوسکتے ہیں؟ آپ کا نظام مدافعت کسی بھی وائرس سے بچاؤ میں کیا کردار ادا کرتا ہے اور اینٹی باڈیز کیسے متاثرہ جسم کو آئندہ اس بیماری سے بچا سکتی ہیں۔یہ سب جاننے کیلئے آپ کو اینٹی باڈیز کے نظام کو سمجھنے کی ضرورت ہے،اپنے جسم کے مدافعتی نظام کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے کہ کتنا مضبو ط ہے۔انسان کے جسم کا مدافعتی نظام ہی انسان کو بیماریوں سے بچاتا ہے۔یہ انفکیشن ہونے کے بعد ہی اس سے نمٹتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق بیماریوں سے نمٹنے کیلئے جسم کیمیائی مادے چھوڑتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اینٹی باڈیز بھی پیدا کرتا ہے،پروٹین سفید خلیوں سے منسلک ہوکر بیماریوں کو روکتے ہیں،اگر انسانی جسم کسی نئے وائرس جیسا کہ کورونا سے متاثر ہوا ہے تو انسان کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کیا کرنا ہے،اگر جسم نے ایک بار مخصوص اینٹی باڈیز بنالیں تو اگر وہی بیماری پھر ہوتی ہے تو یہ اینٹی باڈیز اس کا مقابلہ کرتے ہیں اور یہی اصول ویکسین کی تیاری میں بھی استعمال ہو سکتا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer