لاہور میں 9 سپیشل انشیٹیو پولیس سٹیشن بنانے کا فیصلہ

Police Station
کیپشن: Police Station
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ (عرفان ملک) شہر میں 9 سپیشل انشیٹیو پولیس سٹیشن کی منظوری دے دی گئی، آئی جی پنجاب نے تھانوں کی رینوویشن کے لیے دو کروڑ روپے کے فنڈز بھی جاری کردیئے۔

 آئی جی پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں سپیشل انشیٹیو تھانے بنانے کے احکامات دیئے گئے تھے، پائلٹ پراجیکٹ میانوالی سے شروع کیا گیا۔ اسی سلسلے میں شہر کے پانچ پولیس سٹیشن تیار کیے گئے تاہم اب شہر میں نو مزید سپیشل انیشیٹیو پولیس سٹیشن بنانے کی منظوری دی گئی، 9 تھانوں میں ماڈل ٹاؤن، پرانی انار کلی، مصطفیٰ آباد، ساؤتھ کینٹ، گرین ٹائون، شاہدرہ، گلبرگ، ریس کورس اور لوئر مال کے تھانے شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق تھانوں میں گریجوایٹ اے ایس آئیز تعینات کیے جائیں گے، مقدمات کے اندراج کا دورانیہ مختص کیا جائے گا۔ حوالاتیوں سے ملاقات کا وقت بھی مختص کیا جائے گا۔ ایس او پیز کے مطابق حوالات میں موجود افراد کو تین وقت کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

 

Sughra Afzal

Content Writer