ارشاد قریشی:راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم اڈیالہ جیل سے روآنہ ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وکیل بانی پی ٹی آئی علی بخاری نے کہا کہ ہمیں اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، دو بجے ہمیں اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں شریک ہونا ہے ۔
جبکہ دوسری جانب جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں وکلاء کی ملاقات کا آج دن نہیں تھا جس کے باعث ملاقات نہیں کروائی جا سکی۔