آٹے کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے نیا فارمولا تیار

 آٹے کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے نیا فارمولا تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) آٹے کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے لئے نیا فارمولا تیار، مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئے گندم ریلیز پالیسی میں ترمیم  کی جائے گی، گندم کی گرائنڈنگ کیلئے اب فلور ملوں کا اوپن ٹینڈر کے ذریعے انتخاب کیا جائے گا۔

محکمہ خوراک کی کوٹہ سسٹم ختم کر کے ملوں کواب اوپن ٹینڈرکے ذریعے گندم ریلیز کرنے کی تجویز زیر غور ہے، اس نئی پالیسی میں نئے نظام کے تحت آٹے کی گرائنڈنگ کاسٹ کم ہونے سے قیمت میں کمی کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی پالیسی میں ترامیم کے حوالے سے حکومت کو آگاہ کردیا گیا، حکومت فلور ملوں کو گندم اوپن ٹینڈر پر دے گی تو آٹے کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا جبکہ حکومت کو اس پالیسی کی منظوری پر فلور ملز مالکان کو منانا مشکل ہو سکتا ہے ۔

محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی ابتدائی مرحلے میں رمضان پیکج کے لیے ہے اور آئندہ سال اس پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے ابھی مشاورت جاری ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت میں 400روپے فی من اضافے کا اعلان کیا گیا ،   گندم کی نئی امدادی قیمت 1800روپے فی من کردی گئی، گندم کی قیمت بڑھنے سے فلورزملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا۔فلورملزایسوسی ایشن کے سینئر رہنما عاصم رضا کا کہنا ہےکہ شہریوں کو  20 کلو آٹے کا تھیلا 215 روپے سے بڑھ کر 1075 روپے میں ملے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer