ٹریفک پولیس اور سٹی 42 کے اشتراک سےشہر بھر میں ٹریفک آگاہی مہم جاری

ٹریفک پولیس اور سٹی 42 کے اشتراک سےشہر بھر میں ٹریفک آگاہی مہم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیشہ خان: "سفر کی منزل موت نہیں" سٹی نیوز نیٹ ورک اور ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم 10 روز بھی بھرپور طریقے سے جاری رہی، کیمپس پل پر طلباء اور شہریوں میں قوانین کی پاسداری کے حوالے سے پمفلٹس تقسیم  کئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق کیمپس پل پر لگنے والے آگاہی کیمپ میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ذاکر ذکریا اور ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر نے خصوصی شرکت کی۔ شرکاء نے شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے انسانی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کا پیغام دیا۔

سماجی شخصیات کے علاوہ سیاسی رہنماؤں نے بھی آگاہی کیمپ میں شامل ہوکر ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کے لئے سٹی نیوز نیٹ ورک کی کوششوں کو سراہا۔ جماعت اسلامی کے رہنما امیرالعظیم کا کہنا تھا کہ ذمہ دار شہری ہونے کی حیثیت سے ہر کسی کو قوانین پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ ٹریفک پولیس اور سٹی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے شہریوں میں قوانین کا احترام اور ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کے عزم کو شہریوں نے خوش آئند  قرار دیا ہے۔