پاکستانی نژاد شہری کیلئے نیوزی لینڈ کراس ، بہادری کا سب سے بڑا ایوارڈ

dr naeem rasheed
کیپشن: dr naeem rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سانحہ کرائسٹ چرچ،  نیوزی لینڈ  نے پاکستانی  اور افغان نژاد شہریوں کوکو بہادری  کا مظاہرہ کرنے پر ملک کےسب سے بڑے ایوارڈ'' نیوزی لینڈ کراس ''سے نوازا  ہے۔

کرائسٹ چرچ میں مارچ 2019 میں مسجد پر حملے میں شہید ہونے والے  پاکستانی نژادنعیم رشید اور زندہ بچ جانے والے افغان نژاد شہری عبدالعزیز کو نیوزی لینڈ کراس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وزیراعظم جیسینڈا آرٖڈرن نے کہا  کہ جن لوگوں کو یہ اعزاز دیئے گئے،ان کی خدمات کے باعث واقعے میں جانی نقصان کو بڑھنے سے بچایا گیا۔ اس واقعے میں بہادری کی مثال بننے والوں کا عزم  قابل تحسین، ان کے لئے ہمارے دلوں میں عزت اور تشکرہے۔

 یادرہے کرائسٹ چرچ میں نماز جمعہ کے دوران نعیم رشید نے النور مسجد میں مسلح شخص کو قابو میں کرنے کی کوشش کرتے ہوئے تقریبا گرادیا تھا اور اس دوران انھیں کندھے پر گولی بھی لگی تھی۔  سانحہ میں  نعیم اور ان کے بیٹے شہید ہوگئے تھے ۔

عبدالعزیز کا حملہ آور سے سامنا لنووڈ میں ہوا تھا۔ انھوں نے  بہادری سے اس کا مقابلہ کیا  کار پارکنگ میں اس کا پیچھا کیا۔ جس سے وہ ڈر کر فرار ہوگیا تھا۔