(ویب ڈیسک) بلاول بھٹو نے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حملےکی مذمت کی ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرتے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر پر حملے کو جمہوریت، آئین، وفاق اور جنوبی پنجاب کے عوام پر حملے کے مترادف قرار دے دیا۔ بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ پنجاب کے ڈپٹی اسپیکر پر حملہ نہ صرف پنجاب اسمبلی پر حملہ ہے بلکہ یہ ان عدالتوں پر بھی حملہ ہے جنہوں نے آج انتخابات کا فیصلہ دیا تھا۔
Attack on deputy speaker Punjab is not only an attack on the Punjab assembly, it’s an attack on our courts who had ruled he conduct elections today, an attack on our democracy, an attack on our constitution, an attack on our federation and an attack on the people of South Punjab.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 16, 2022
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اندر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے،تشدد اور غنڈہ گردی کا یہ صریح مظاہرہ فاشزم ہے۔ عمران خان کی مایوسی اور تشدد پر اکسانا ہمارے معاشرے کو توڑ رہا ہے۔