ڈیجیٹل ایجوکیشن فلاپ، سرکاری اسکولوں کےطلبا ٹیبلٹ پر کیا دیکھتے رہے? دلچسپ انکشاف

students using tablet
کیپشن: students using tablet
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : حکومت کا ڈیجیٹل ایجوکیشن دینے کا منصوبہ سرے نہ چڑھ سکا۔ سرکاری اسکولوں کے طلبا ٹیبلٹ پر ویڈیو گیمز گھیلتے رہے۔ اویلیوایشن رپورٹ میں دل چسپ انکشافات سامنے آگئے۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری سکولوں میں بچوں کو دئیے گئے ٹیبلیٹس وڈیو گیم کے لیے استعمال ہوتے رہے  ۔ بچوں نے پڑھنے کی بجائے  فلمیں دیکھیں اور ویڈیو گیمز کھیلیں۔ ڈائرکٹر مانیٹرنگ اینڈ اویلیوایشن نے سرکاری اسکولوں کے طلبا میں ٹیبلیٹ کی تقسیم کو متاثر کن منصوبہ قرار نہیں دیا رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ طلبا نے ٹیبلٹ کا غلط استعمال کیا سکولوں میں بچوں کو دئیے گئے ٹیبلٹس کو لاک ہی نہیں کیا گیا تھا جس کے باعث ٹیبلٹ وڈیو گیمز کھیلنے کے لئے استعمال ہوتے رہے۔