ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کی من پسند کالجزمیں تعیناتی کیلئے نئی پالیسی تشکیل دیدی گئی

پروفیسر کو من پسند کالجوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Teachers Choice for Posting
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ایسوسی ایٹ پروفیسر کو من پسند کالجوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ،ترقی پانے والے اساتذہ کو آن لائن پورٹل پر درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجوں کے 19 ویں گریڈز میں ترقیاں پانے والے اساتذہ کی تقرریوں کے لئے نئی پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔ اساتذہ سےپہلی بار اپنے پسند کے کالج میں تعینات ہونے کیلئے آپشن مانگے گئے ہیں۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتذہ کی چوائس کے لئے آن لائن پورٹل قائم کر دیا ہے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والے اساتذہ کو نئی پوسٹنگ کیلئے آن لائن اندراج کرانا ہوگا۔ محکمہ کی جانب سے سرکاری ویب سائٹ پر اساتذہ کو اپنی رجسٹریشن کرانا ہوگی اور آن لائن فارم مکمل کرنا ہوگا۔ محکمہ کی جانب سے گزشتہ مہینے اساتذہ کو ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے عہدوں پر ترقیاں دی گئیں تھی، تاہم ان اساتذہ کی نئی پوسٹنگ کے حتمی احکامات ابھی جاری کرنا باقی ہیں۔محکمہ کی جانب سے تشکیل دی گئی پالیسی کے مطابق متعلقہ کالج میں سیٹ کے خالی ہونے کی شرط عائد ہے۔

یادرہے کہ سرکاری کالجوں میں تعینات ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرمنٹ تاحال جاری نہیں کیاگیا،محکمہ ہائیر ایجوکیشن نےاساتذہ کو 60 سال کی عمر ہونے پر ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ کیا،محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری کالجوں میں تعینات ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو عہدوں سے ریٹائرمنٹ سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ دو ماہ میں خواتین کالجوں کی گریڈ 19 میں تعینات ایسوسی ایٹ پروفیسر کو ریٹائرڈ کر دیا جائے گا، کالج اساتذہ کے ساتھ سینئرز لائبریرینز کو بھی ریٹائرڈ کیا جا رہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer