ٹریفک وارڈنز کا جرمانوں کی وصولی کیلئے نرالاانداز

Challan in Lahore
کیپشن: Traffic Warden
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہر شہری کا فرض ہے، کوئی بھی معاشرہ اس کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیتا۔ سگنل توڑنے کی بات ہو یا ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی شہری اس پر افسوس کرنے کے بجائے فخر محسوس کرتے ہیں۔ لیکن جب بات آتی ہے چالان اور بھاری جرمانے کی ادائیگی تو شہری اور ٹریفک پولیس کے اہلکار ایک دوسرے پر ملبہ ڈال دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانےلینےکاانوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے، وارڈنز نے جاز کیش والے نمائندے کو ہی ساتھ بٹھالیا جس پر شہریوں سے چالان کے جرمانے پر اضافی پیسےبھی بٹورے جانے لگے ہیں۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھڑا دھڑ چالان اورموقع پر اضافی پیسوں سے وصولیاں کی جارہی ہیں۔
چالان کی اضافی پیسے سے وصولیوں کی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔ 200 کے چالان پر 30اور 500 والے چالان پر 50روپےاضافی وصول کئے جارہے ہیں۔ ٹریفک قوانین کےمطابق چالان پر شہریوں سے اضافی پیسےنہیں لئےجاسکتے جبکہ ٹریفک وارڈنز جاز کیش نمائندے سے کمیشن وصول کرتے ہیں۔