ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسک نہ پہننے والوں کی شامت آگئی

ماسک نہ پہننے والوں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی صورتحال، حکومت پنجاب نے تمام سرکاری دفتروں میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ بغیر ماسک کے کسی بھی شخص کو دفاتر میں داخل نہ ہونے دیں اور دفاتر کے باہر لکھ کر لگا دیں کہ بغیر ماسک داخلہ سختی سے منع ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا کہنا تھا کہ بغیر ماسک سول سیکرٹریٹ میں بھی داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ ہر وزیٹر، افسروں اور ملازمین پر دفتری اوقات کے دوران ماسک کا پہننا لازمی ہے۔ جو ماسک نہیں پہنے گا اس کیخلاف کارروائی ہوگی اور اسے دفتر میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

دوسری جانب سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے پولیس فورس کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ سی سی پی او آفس سمیت تمام پولیس دفاتر میں شہریوں کو ماسک کی پابندی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ تھانوں اور پولیس خدمت مراکز میں اہلکاروں اور سائلین کو تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کرنے کے بعد اجازت دی جائے اور کھانسی نزالہ اور بخار ہونے کی صورت میں بھی کسی فرد کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جائے تاکہ فورس کو وبائی امراض سے بچایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس پہلے بھی ماسک کے بغیر نو انٹری پالیسی اپنا رہی تھی لیکن شدت کم ہونے کے بعد اسے ترک کر دیا گیا تھا تاہم اب سی سی پی او نے دوبارہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔